ایس ایچ او تھانہ موترہ حمزہ شہباز کی ڈسکہ آمد پر کاغذی شیر بن گیا،مقدمہ درج

http://happyhappyjoyia.business.blog

ایس ایچ او تھانہ موترہ حمزہ شہباز کی ڈسکہ آمد پر کاغذی شیر بن گیا،مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دینے والا”بدر منیر”شادی کی تقریبات سے مبینہ طور پر رشوت وصول کر ایس او پیز کے احکامات کی دھجیاں اڑوانے لگا

ساہنے والی میں تقریبا دو روز قبل مہندی کی تقریب میں کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی ویڈیو اعلی حکام کو بھیجنے کے باوجود بھی کاروائی نہ کی گئی

سیالکوٹ:ایس ایچ او”بدر منیر” نوری نت بن گیا،حمزہ شہباز کی ڈسکہ آمد پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے ڈالی،کاغذی شیر اصلی شیروں کے آگے بے بس ہو کر واپس تھانہ لوٹ آیا،تقریبا دو روز قبل ساہنے والا میں مہندی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی تھانہ موترہ کاروائی نہ کر سکا،آنکھوں پر بندھی رشوت کی پٹی سے کچھ دکھائی نہ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ موترہ”بدر منیر” ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے دکھاوے کی سختی کر رہا ہے اور مبینہ طور پر رشوت وصول کرکے شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت دے دیتا ہے۔تقریبا دو روز قبل ساہنے والا میں مہندی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ویڈیو پولیس کے اعلی حکام کو بھیجنے کے باوجود بھی ان بااثر لوگوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں صرف غریب اور مظلوم کے لیے ہی قانون بنایا گیا ہے۔امیر اور جرائم پیشہ افراد سرعام قانون کی خلاف ورزی بھی کریں تو پولیس کے جوان انہیں سلوٹ پیش کرتے ہیں۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس آنکھوں سے اندھے اس قانون کی آنکھوں کا آپریشن کروا کر اس کی بینائی واپس لائی جائے تاکہ لوگوں کو انصاف میسر آ سکے۔

Published by HAPPY HAPPY JOYIA

MUHAMMAD IMTIAZ JOYIA(Urdu: محمد امتیاز جوئیہ ) is a Pakistani personof the Joyia jutt Brother who got Noble gift for world in Information technology in September 2019. He is currently serving as Truth person Happy Happy JOYIA cast - in office since November 2019

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started